اب ہمارے پاس مکمل جملے اور شذرے (پیراگراف) ہیں جو بامعنی ہیں، صحیح تعریف شدہ خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ٹائپسٹ کی توجہ بدیل کر سکتا ہے، جب وہ جو لکھ رہا ہے اُسے سمجھنے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔ اگر آپ نے پچھلی مشقیں انجام دی ہیں، یہ فرض کیا جاتا ہے کہ آپ کو اس سے دشواری پیش نہیں آئے گی، کیونکہ آپ کو تفسیر اور تجزیہ کیے بغیر ٹائپ کرنے کی عادت ہو گئ ہو گی۔
ہمارا یہ مطلب نہیں کہ ٹائپسٹ کو روبالہ (روبوٹ) کا سا طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے، یہ سمجھے بغیر کے وہ کیا لکھ رہا ہے۔ مگر ہماری منزل ٹائپنگ مہارت بڑھانا ہے، اسے خودکار منعکسہ بنانا ہے، جس طرح چلنے پھرنے، بولنے، وغیرہ کے عمل۔ اس ہدف پر پہنچنے کے بعد، ٹائپنگ کے عمل  میں جدوجہد کی ضرورت نہیں رہے گی: پھر آپ عبارت کے اصل معنی پر توجہ دے سکو گے۔
یہ مشقیں زیادہ لمبی ہیں۔ ہر مشق تین شذرہ (پیراگراف) پر  طاقم کیا گیا ہے، اور صحیح پن اور  تال کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایک کم از کم رفتار کی حد رکھتے ہوئے۔
یہاں آپ کو پشتی کلید (بیک سپیں) کے استعمال سے آخرکار غلطیوں کو صحیح کرنا ہو گا۔ دوسرے الفاظ میں، صرف بغیر کسی غلطی کے ٹائپ کی ہوئی عبارت ہی قبول کی جائے گی۔